گاڈ فادر سے شہرت پانے والے اداکار جان ایپریا انتقال کرگئے

گاڈ فادر سے شہرت پانے والے اداکار جان ایپریا انتقال کرگئے

لاس اینجلس (شوبزڈیسک )مشہور زمانہ فلم گاڈ فادر کے اداکار جان ایپریا 83 برس کی عمر میں گزشتہ دنوں لاس اینجلس میں انتقال کر گئے ۔

جان ایپریا نے فلم گاڈ فادر کے پارٹ ٹو اور ٹیلی ویژن سیریز فل ہاؤس میں کام سے شہرت حاصل کی۔ فلم میں انہوں نے نوجوان سیل ٹیسیو کا کردار ادا کیا تھا۔انہوں نے 50 برس سے زیادہ عرصے تک ہالی ووڈ فلموں میں کام کیا۔ ان کے منیجر نے موت کی تصدیق کی تاہم موت کی وجہ نہیں بتائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں