حدیقہ کیانی کی ہمایوں سعید کے ساتھ رومانوی میوزک ویڈیو نے دھوم مچادی

حدیقہ کیانی کی ہمایوں سعید کے ساتھ  رومانوی میوزک ویڈیو نے دھوم مچادی

لاہور (شوبز ڈیسک )گلوکارہ حدیقہ کیانی کی نئی میوزک ویڈیو نے ریلیز کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

بوہے باریاں اور یاد سجن دی آئی جیسے گانوں سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی گلوکارہ حدیقہ کیانی کے اپنے میوزک کیرئیر میں کئی سپر ہٹ گانے دیے جبکہ انکی اداکاری کی بھی کوئی مثال نہیں ملتی۔حال ہی میں یو ٹیوب چینل پر گلوکارہ کی نئی میوزک ویڈیو جاری کی گئی جس میں اداکار ہمایوں سعید کو بطور ماڈل کاسٹ کیا گیا۔ اس ویڈیو میں سجی سنوری حدیقہ کیانی اور ہمایوں سعید کے رومانس سے بھرپور مناظر شامل ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں