پریانکا چوپڑا کا8کروڑ روپے کا ڈائمنڈ ہار ،مداح قیمت جان کر ششدر

پریانکا چوپڑا کا8کروڑ روپے کا ڈائمنڈ ہار ،مداح قیمت جان کر ششدر

ممبئی(شوبزڈیسک)بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے بھائی کی شادی میں اُن کا ہار اور بریسلیٹ توجہ کا مرکز بن گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بُلگاری کی بین الاقوامی سفیر ہونے کی حیثیت سے پریانکا چوپڑا نے اپنے بھائی کی شادی کی تقریب میں بُلگاری کا 8 کروڑ بھارتی روپے کی مالیت کا ڈائمنڈ ہار پہنا۔اس کے علاوہ اُنہوں نے تقریب میں موجود مہمانوں کی مزید توجہ حاصل کرنے کے لیے ہاتھ میں ڈائمنڈ بریسلیٹ بھی پہنا جس کی قیمت 31 لاکھ 93 ہزار 311 بھارتی روپے بتائی جارہی ہے ۔مداح یہ قیمت جان کر ششدررہ گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں