سینئر بھارتی اداکارہ آشا شرما 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

سینئر بھارتی اداکارہ آشا شرما 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

ممبئی(شوبز ڈیسک )سینئر بھارتی اداکارہ آشا شرما 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی موت کی وجہ ظاہر نہیں کی گئی لیکن انڈسٹری ان کے انتقال پر سوگوار ہے ۔

آشا شرما فلموں اور ٹی وی شوز میں ماں اور دادی کے کرداروں کے لئے مشہور تھیں اور ان کے یہ کردار ناظرین میں بہت پسند کئے گئے ۔وہ ٹی وی سیریل ’’کم کم بھاگیہ‘‘ میں دادی کے کردار کے لئے خاص طور پر جانی جاتی تھیں۔ان کی فلموں میں دو دِشائیں،انصاف کون کرے گا،پیار تو ہونا ہی تھا، ہم کو تم سے پیار ہے اوردیگر شامل ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں