راحت فتح کا گیت ‘ضروری تھا’ یوٹیوب پر 1.6 بلین سے زائد مرتبہ دیکھا گیا

راحت فتح کا گیت ‘ضروری تھا’ یوٹیوب پر 1.6 بلین سے زائد مرتبہ دیکھا گیا

لاہور(شوبزڈیسک )استاد راحت فتح علی خان کے سپر ہٹ گیت ‘ضروری تھا’ کو ریلیز ہوئے 10 سال مکمل ہو گئے۔

 ، اس گانے نے مقبولیت کے سارے ریکارڈ توڑ دیے اور صرف یوٹیوب پر 1.6 بلین سے زیادہ بار دیکھا گیا۔انٹرنیشنل میوزک پروڈیوسر سلمان احمد کے پروڈیوس کردہ اس گیت کو ساحر علی بگا نے کمپوز کیا تھا، یہ گیت 2014ء میں دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا۔سلمان احمد نے اپنے پروڈیوس کیے ہوئے گانے کے 10 سال مکمل ہونے پر دبئی میں دُھوم دھام کے ساتھ کیک کاٹا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں