بھارتی اداکارہ کیمطابق ہیما کمیٹی رپورٹ ‘می ٹو’ سے بڑی

 بھارتی اداکارہ کیمطابق ہیما کمیٹی رپورٹ ‘می ٹو’ سے بڑی

ممبئی(شوبز ڈیسک)ایوارڈ یافتہ جنوبی بھارتی اداکارہ پاروتی تیروموتھو نے ملیالم فلم انڈسٹری میں جنسی زیادتی اور۔

 استحصال کے بارے میں ہیما کمیٹی کی رپورٹ کو می ٹو مہم سے بھی بڑا ‘تاریخی لمحہ’ قرار دے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے پاروتی کا کہنا تھا کہ رپورٹ کے بعد اداکاراؤں نے آگے بڑھ کر اپنے مبینہ حملہ آوروں کا نام لیا، یہ محض می ٹو کا دوسرا حصہ نہیں بلکہ ایک نظامی ڈھانچے کے خلاف لڑائی ہے جو خواتین کو مسلسل ناکام کر رہا ہے ۔ویمن ان سینما کلیکٹیو کی رکن پاروتی نے کہا ‘ایسے میں فلم انڈسٹری میں کام کرنے والی خواتین کو ان مردوں کا شکر گزار ہونا چاہیے جو انہیں کام دے رہے ہیں۔ملیالم فلم انڈسٹری میں جنسی زیادتی کے الزامات نئے نہیں ہیں۔ 2017 میں ‘می ٹو تحریک’ کے بعد بھی ایسے الزامات سامنے آئے تھے ، لیکن پاروتی کے مطابق ہیما کمیٹی رپورٹ نے اب اس مسئلے کو ایک بڑے پیمانے پر اُجاگر کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں