مجھے جنسی غلام بنایا گیا، بھارتی اداکارہ کا ہدایتکار پر الزام

مجھے جنسی غلام بنایا گیا، بھارتی اداکارہ کا ہدایتکار پر الزام

چنئی(شوبزڈیسک) بھارت کی ملیالم فلم انڈسٹری کی اداکارہ سومیا نے تامل ہدایتکار پر اُنہیں جنسی غلام بنانے کا الزام عائد کیا ہے ۔

اداکارہ سومیا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں تامل ہدایتکار کا نام لیے بغیر آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ مجھے ہدایتکار نے جنسی غلام بناکر رکھا۔سومیا نے کہا کہ وہ ہدایتکار پہلی بار مجھ سے اپنے بیوی کے ہمراہ ملے تھے ، ہدایتکار ایک طرف مجھے بیٹی ظاہر کرتے تھے اور دوسری طرف مجھے ذہنی اذیت دیتے ہوئے میرے ساتھ جنسی تعلق رکھتے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں