ٹائم میگزین:اے آئی کی 100 بااثر شخصیات میں انیل کپور بھی شامل
نیویارک(شوبزڈیسک)معروف امریکی میگزین ٹائم نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے کوششیں کرنے والے افراد کی فہرست جاری کردی ہے جس میں بالی ووڈ سٹار انیل کپور کا نام بھی شامل ہے۔
امریکی میگزین کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں میٹا کے مالک مارک زکربرگ اور گوگل کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) سندر پچائی سمیت سعودی عرب، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے مختلف سرکاری اداروں کے سربراہ بھی شامل ہیں۔