سیلینا گومز ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل

سیلینا گومز ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل

نیویارک(شوبزڈیسک)عالمی شہرت یافتہ امریکی اداکارہ و گلوکارہ سیلینا گومز صرف 32 سال کی عُمر میں دُنیا کی ارب پتی شخصیات کی فہرست میں شامل ہوگئیں۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق دُنیا بھر میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے والی 32 سالہ سیلینا گومز کے اثاثوں کی مالیت 1.3 بلین ڈالرز ہے ۔ سیلینا گومز بطورِ سرمایہ کار اور انٹراپرینوئیر معاشی میدان میں بھی ترقی کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے امریکا کے نوجوان اور سیلف میڈ ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل ہوئی ہیں۔ سیلینا گومز کی آمدنی کی بات کریں تو وہ اپنے پانچ سال پُرانے میک اپ برانڈ ’ریر بیوٹی‘ کے ذریعے سب سے زیادہ کمائی کررہی ہیں جبکہ اس کے علاوہ سیلینا کی دولت میں کچھ حصہ اُن کی اداکاری، گلوکاری اور برانڈ پارٹنرشپ کے ذریعے آیا ہے ۔ امریکی اداکارہ کے انسٹاگرام پر 424 ملین فالوورز ہیں، ان فالوورز کے ساتھ وہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والی شخصیات میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں