میں نے چوتھی نہیں تیسری شادی کی ہے :صنم ماروی
لاہور(شوبزڈیسک ) فوک اور صوفی گلوکارہ صنم ماروی نے چوتھی شادی کی خبروں پر وضاحتی بیان جاری کردیا۔
اوراپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی سٹوری میں خبر کا سکرین شاٹ شیئر کیا جس میں سندھی زبان میں تحریر تھا کہ چوتھی شادی سے متعلق پھیلائیں جانے والی تمام خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔ گلوکار کے شوہر خبیب قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ میں صنم ماروی کا تیسرا شوہر ہوں، میرا نام ہی خبیب نواز ہے اور مجھ سے صنم کی چوتھی شادی نہیں بلکہ تیسری شادی ہوئی ہے ۔