اکشے کمار کی نئی ہارر کامیڈی فلم’بھوت بنگلہ‘ کا پوسٹر جاری
ممبئی(شوبزڈیسک ) بالی ووڈ کے سٹار ہیرو اکشے کمار نے اپنے آفیشل انسٹاگرا ہینڈل پر اپنی اگلی ہارر کامیڈی فلم ’بھوت بنگلا‘ کا پہلا پوسٹر جاری کردیا۔
،فلم کے موشن پوسٹر میں اکشے کمار پُراسرار بنگلے کے سامنے کھڑے ہیں، اداکار کے کندھے پر کالے رنگ کی بلی بیٹھی ہے جبکہ اُن کے ہاتھ میں دودھ کا پیالہ ہے ۔کالے جادو پر مبنی یہ فلم 2025 میں ریلیز ہونے کا امکان ہے جبکہ فلم شوٹنگ جلد شروع ہونے والی ہے ۔