میری شادی کا جوڑا جل گیا تھا کسی اور کا پہنا:سعدیہ امام

میری شادی کا جوڑا جل گیا تھا  کسی اور کا پہنا:سعدیہ امام

کراچی(شوبزڈیسک ) اداکارہ سعدیہ امام نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی شادی کا جوڑا تیاری کے وقت جل گیا تھا۔

نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں انکا کہنا تھا کہ میں بوتیک کا کام کرتی تھی۔ میرے شادی کے جوڑے پر کام ہورہا تھا کہ اس دوران شاٹ سرکٹ ہوا اور پورا کارخانہ جلا تو میری شادی کا جوڑا بھی جل گیا۔ میں نے اپنی ایک کسٹمر کو ویسا ہی جوڑا بنا کردیا تھا جو اس نے اپنی شادی پر پہننا تھا۔ میں نے کسٹمر سے جوڑے کی تصویر مانگی تو اس نے فراخدلی سے مجھے پیشکش کی کہ آپ میرا جوڑا پہن لیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں