لائن کنگ میں ’ مفاسا‘کے صداکار جیمز ارل جونز کا 93 برس کی عمر میں انتقال

لائن کنگ میں ’ مفاسا‘کے صداکار جیمز ارل جونز کا 93 برس کی عمر میں انتقال

نیویارک(شوبزڈیسک) مشہور امریکی اداکار اور صداکار جیمز ارل جونز 93 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ۔

جیمز ارل جونز نے ‘سٹار وارز’ میں ڈارتھ ویڈر اور ‘لائن کنگ’ میں مفاسا جیسے کرداروں کو اپنی جاندار آواز سے امر کردیا تھا۔انہوں نے کئی یادگار فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ، جن میں روٹس، کمنگ ٹو امریکا اور دا ہنٹ فار ریڈ اکتوبر شامل ہیں۔ان کی غیرمعمولی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں ایک آسکر، ایک گریمی، 3 ایمی اور 3 ٹونی ایوارڈز سے نوازا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں