ہیٹ ویو میں میراتھن ریس کے دوران امریکی ٹک ٹاکر کی جان چلی گئی

ہیٹ ویو میں میراتھن ریس کے دوران امریکی ٹک ٹاکر کی جان چلی گئی

کیلیفورنیا(شوبز ڈیسک)امریکی ٹک ٹاکر کیلب گریوز ڈزنی لینڈ ہاف میراتھن مکمل کرنے کے بعد اچانک انتقال کر گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ریس کے اختتام کے قریب پہنچ کر گرمی کی شدت سے وہ بے ہوش ہو گئے اور ان کی حرکت قلب بند ہوگئی۔اناہیم پولیس کے مطابق، کیلب نے اپنے سینے میں درد کی شکایت کی اور فوراً طبی امداد فراہم کی گئی، لیکن وہ ہسپتال پہنچنے کے بعد جانبر نہ ہو سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں