ٹام کروز نے اولمپکس کی اختتامی تقریب میں اسٹنٹ کاکوئی معاوضہ نہ لیا
لاس اینجلس(شوبزڈیسک ) پیرس اولمپکس 2024ء کی اختتامی تقریب میں خطرناک اسٹنٹ کرنے والے ہالی ووڈ ایکشن سٹار ٹام کروز کی پرفارمنس کے معاوضے سے متعلق اہم انکشاف ہوا ہے ۔
62 سالہ ٹام کروز نے فرانس کے نیشنل سٹیڈیم کی چھت سے چھلانگ لگا کر اولمپک گیمز کا جھنڈا وصول کرکے یہ جھنڈا اولمپکس کے اگلے میزبان امریکی شہر لاس اینجلس پہنچایا تھا اور اپنی خطرناک پرفارمنس کے لیے کوئی معاوضہ نہیں لیا تھا۔