شادی میں عمر اور مذہب سے فرق نہیں پڑتا:کرینہ کپور
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ شادی میں عمر کے بڑے فرق اور مختلف مذاہب سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
ایک انٹرویو میں کرینہ کپور نے کہا میں سیف علی خان سے رشتے پر خوش ہوں اگرچہ میں ان سے 10 سال چھوٹی ہوں لیکن عمر سے کوئی فرق نہیں پڑتا، جو چیز اہمیت رکھتی ہے وہ احترام اور محبت ہے اور حقیقت یہ ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوش ہیں۔ کرینہ نے کہا لوگ ان کے اور شوہر کے مختلف مذہب اور ان کے درمیان عمر کے فرق پر بہت زیادہ توجہ دیتے ہیں۔