سلمان خان پائپ سے چڑھ کر ملنے آتے تھے :صومی علی

 سلمان خان پائپ سے چڑھ کر ملنے آتے تھے :صومی علی

ممبئی(شوبزڈیسک) بالی ووڈ کے میگا اسٹار سلمان خان کی سابق گرل فرینڈ صومی علی کا کہنا ہے کہ اداکارپائپ کے ذریعے چڑھ کر ملنے آتے تھے ۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ صومی علی نے کہاکہ میں اس وقت دو کمروں کے ایک اپارٹمنٹ میں رہتی تھی۔ سلمان خان پائپ کے ذریعے چڑھ کر مجھ سے ملنے آتے تھے ۔ مجھے ان کا یہ عمل بہت رومینٹک لگتا تھا۔ سلمان خان کی سنگیتا بجلانی سے شادی ہونے والی تھی، سنگیتا بجلانی میرے گھر آئیں اور مجھے اور سلمان خان کو ساتھ دیکھ کر سلمان کو وارننگ دی کہ کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ سلمان خان نے مجھ سے 10 منٹ کا وقت مانگا اور واپس آکر کہا کہ میں نے شادی سے انکار کردیا ہے کیونکہ میں تمہارے ساتھ رہنا چاہتا ہوں۔ سلمان خان کا یہ کہنا میرے لیے خوش قسمتی تھی۔

ب سلمان خان کو بتایا کہ مجھے اداکاری سے کوئی دلچسپی نہیں اورمیں نے ان سے شادی کرنے بھارت آئی ہوں تو انہوں نے بات کو مذاق میں اڑا دیا۔ سلمان خان سے شادی کے لیے بھارت آنا میری بیوقوفی تھی۔ بعد میں سلمان خان نے میرا فون اٹھانا بھی بند کردیا تھا۔دوسری طرف سلمان کے سکیورٹی قافلے میں گھسنے کی کوشش پر ایک نوجوان کوگرفتارکرلیاگیاہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں