ہنی ٹریپ کیس:خلیل الرحمن قمر کو گاڑی کی رجسٹریشن بک دینے کا حکم

ہنی ٹریپ کیس:خلیل الرحمن قمر کو  گاڑی کی رجسٹریشن بک دینے کا حکم

لاہور(کورٹ رپورٹر ) انسداد دہشت گردی عدالت نے ہنی ٹریپ کیس میں رائٹرخلیل الرحمن قمر کو ان کی گاڑی کی رجسٹریشن بک دینے کا حکم دیدیا۔

، خلیل الرحمان قمر کی سپرداری کی درخواست پر جج ارشد جاوید نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ مدثر چوہدری اور زین قریشی نے مقدمہ مدعی کی جانب سے درخواست دائر کی تھی۔خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کا مقدمہ تھانہ چوہنگ پولیس نے درج کررکھا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں