حاملہ ہونا بے غیرتی نہیں، میرا سیٹھی حبا بخاری کی حمایت میں سامنے آگئیں
لاہور(شوبزڈیسک)ادکارہ میرا سیٹھی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی سٹوری میں ایک سوشل میڈیا پوسٹ کا سکرین شاٹ شیئر کیا جس میں حبا بخاری کی ’ہم ایوارڈز‘ کے ریڈ کارپٹ پر کھچوائی گئی تصویر شیئر کی گئی تھی۔
مذکورہ پوسٹ میں حبا بخاری کے لباس اور ’بے بی بمپ‘ پر تبصرہ کرتے ہوئے اداکارہ اور اُن کے اہلخانہ پر کڑی تنقید کی گئی تھی۔اس پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے میرا سیٹھی نے کہا کہ ایک عورت کے لیے حاملہ ہونا بے غیرتی نہیں ہے۔ اور نہ ہی حمل کے ساتھ کام کرنا اور پیٹ کا نظر آنا بے غیرتی ہے۔