’’بیویاں بدل جانے کی کہانی‘‘، بھارتی فلم ’’لاپتہ لیڈیز‘‘ جاپان میں ریلیز
ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ سٹار عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ جاپان میں ریلیز ہوگئی۔
اُمید کی جارہی ہے کہ یہ فلم جاپان میں بھی کامیابی حاصل کرلے گی۔بڑی سکرین پر زبردست پذیرائی حاصل کرنے والی اس فلم کو آسکر ایوارڈز 2025 میں انٹرنینشل فلم کیٹیگری کے لیے بھی نامزد کیا گیا ہے۔ اس سے قبل ’لاپتہ لیڈیز‘ نے انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن 2024 (IFFM) میں بہترین فلم ناقدین کا ایوارڈ بھی جیتا تھا۔