حادثاتی گولی لگنے کے واقعے کو غلط رنگ نہ دیں، گووندا کی اپیل
ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ کے مقبول اداکار گووندا نے ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اس نازک اور مشکل وقت میں میری دیکھ بھال کرنے پر ہسپتال کے ڈاکٹروں اور عملے کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔
ان تمام سیاستدانوں اور فنکاروں کا بھی بہت شکریہ، جنہوں نے مجھے فون کرکے میری خیریت دریافت کی اور مجھ سے ملاقات کے لیے ہسپتال آئے، اُنہوں نے میڈیا سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کو کوئی دوسرا اور غلط رنگ نہ دیں۔