عظمیٰ حسن لندن میں لٹ گئیں ،والدہ کی تصویر جانے پردکھی
لندن (شوبزڈیسک)اداکارہ عظمیٰ حسن کو لندن میں لوٹ لیا گیا۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر پر ایک سٹوری شیئر کر کے اپنے ساتھ پیش آئے افسوسناک واقعہ کا بتایا۔
انہوں نے لکھا کہ مجھے لندن میں رات کے وقت لوٹ لیا گیا ۔ میرا والٹ چلا گیا، پیسے چلے گئے ، شناختی دستاویزات، کارڈز اور لاکر کی چابی بھی چلی گئی۔اداکارہ نے کہاکہ دکھ ہے کہ چوروں نے جو سامان لوٹا اس میں ان کی مرحومہ والدہ کا شناختی کارڈ اور ان کی تصویر بھی چلی گئی۔