فضیلہ قیصر کی نظر میں سوشل میڈیا ڈپریشن کی بڑی وجہ
لاہور (شوبز ڈیسک)سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے کہا ہے کہ لوگوں کے ڈپریشن میں مبتلا ہونے کی ایک سب سے بڑی وجہ سوشل میڈیا ہے ۔
ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ لوگوں نے سوشل میڈیا سے ڈپریشن کا لفظ سیکھ لیا ہے اب کسی کو کچھ نہ بھی ہو 4 روپے کم ہوں تو کہتا ہے کہ مجھے ڈپریشن ہورہا ہے ، کوئی بچہ فارغ بیٹھا ہوگا تو کہتا ہے مجھے ڈپریشن ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا سوشل میڈیا نے نوجوانوں کوتصوراتی دنیا میں مبتلا کردیا ہے ۔ ۔ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا نے لوگوں کی سوچ کو خراب کردیا ہے ، لڑکے خود کو ہیرو اور لڑکیاں خود کو ہیروئن سمجھنے لگی ہیں، انہیں اس چیز سے نکالنا پڑے گا، اس کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال کم سے کم کریں۔