اننیا پانڈے ہرہفتے مرچوں سے اپنی نظر اتارنے لگیں

اننیا پانڈے ہرہفتے مرچوں  سے اپنی نظر اتارنے لگیں

ممبئی (شوبز ڈیسک )بالی و وڈ اداکارہ اننیا پانڈے بھی نظر لگنے پر یقین رکھتی ہیں جس کا توڑ اداکارہ صدیوں پرانے ٹوٹکے سے کرتی ہیں۔

انہوں نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ برائی سے بچنے کے لئے ہر ہفتے اپنی نظر اتارتی ہیں۔اننیا پانڈے نے کہا کہ میں ہر ہفتے مرچوں سے نظر اتارتی ہوں، اگر اس سے بدبو آئے تو اس کا مطلب ہے آپ کو نظر لگی ہوئی ہے ۔ بری نظر سے بچنے کیلئے میری والدہ کان کے پیچھے دو کالے ٹیکے لگایاکرتی تھیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں