فراڈ کیس:کامیڈین بھارتی سنگھ،شوہر اور ریا چکرورتی کو پولیس نے طلب کرلیا

فراڈ کیس:کامیڈین بھارتی سنگھ،شوہر اور ریا چکرورتی کو پولیس نے طلب کرلیا

ممبئی (شوبزڈیسک ) بھارتی کامیڈین بھارتی سنگھ، انکے شوہر ہرش لمباچیا اور بالی وڈ اداکارہ ریا۔

 چکرورتی کو نئی دہلی پولیس نے 500 کروڑ روپے کے فراڈ میں تفتیش کیلئے طلب کرلیا۔پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ     فراڈ HIBOX نامی ایک موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے کیا گیا ہے جس میں مبینہ طور پر لوگوں کو زیادہ منافع کے وعدے کے ساتھ سرمایہ کاری کرنے کا لالچ دیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فراڈ میں 9 سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور یوٹیوبرز شامل ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں