بھارتی فلموں میں کشمیریوں پرظلم کی وجہ سے کام نہیں کیا:شان شاہد
لاہور(شوبزڈیسک )سینئر اداکار اور ہدایت کار شان شاہد نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں انہیں کئی مشہور بھارتی فلموں’گجنی‘، ’سات خون معاف‘، اور ۔
’دہلی 6 میں اداکاری کی آفر ہوئی تھی، جن میں سے ’گجنی‘ کیلئے 8 کروڑ بھارتی روپے کی بھاری رقم بھی پیش کی گئی تھی۔شان نے بھارت میں کام نہ کرنے کی وجہ کشمیر سے متعلق اپنے والد کے نظریے کو قرار دیا اور کہا کہ وہ اپنے والد کو مایوس نہیں کرنا چاہتے ۔ انہوں نے کہا کہ ‘کشمیر میں عوام پر ظلم ہو رہا ہے اور میں ان کے حقوق کی پامالی میں شامل نہیں ہو سکتا۔