پاکستانیوں کی مہمان نوازی کو فراموش نہیں کرسکتا :عمران ہاشمی
ممبئی (شوبزڈیسک )بالی ووڈ سٹار عمران ہاشمی نے 2008 میں دورہ پاکستان کو یادگار قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس دورے میں پاکستانیوں کی مہمان نوازی سے بہت متاثر ہوئے تھے ۔
پاکستان میں جب بالی ووڈ فلمیں ریلیز ہونا شروع ہوئیں تو وہ فلم جنت کے پریمیئر کے سلسلے میں لاہور گئے جہاں ان کے ہمراہ ہدایتکار مہیش بھٹ اور اداکارہ سونال چوہان بھی تھیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں نے ان دو دنوں میں ان کی جتنی خاطر مدارت کی وہ فراموش نہیں کی جاسکتی۔