انیل کپور نے’’قدوسی صاحب کی بیوہ‘‘ میں میرا کردار پسند کیا:حنا دلپذیر
کراچی(شوبزڈیسک)ورسٹائل اداکارہ حنا دلپذیر نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی اداکار انیل کپور کو ‘‘قدوسی صاحب کی بیوہ’’ میں ان کا کردار بہت پسند آیا تھا اور انہوں نے رابطہ کرکے تعریف کی۔
ان سے بالی ووڈ میں کام کرنے کے لیے بھی رابطہ کیا گیا لیکن اسی دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے اور وہ بات آگے نہیں بڑھ سکی۔ اب اگر کوئی بھی آفر آئی اور اچھا سکرپٹ ملتا ہے تو وہ لازمی بیرون ملک کے پروجیکٹس میں بھی کام کریں گی۔