ہاردک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ نتاشا کی ایلوش یادیو سے قربتیں
ممبئی(شوبزڈیسک)بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ کی قربتیں ان دنوں مشہور انڈین یوٹیوبر ایلوش یادیو سے بڑھنے لگی ہیں۔
سوشل میڈیا پر پاپا رازی کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں ایلوش یادیو اور نتاشا کو ممبئی کے ایک مال کے باہر کار سے نکلتے دیکھا۔ سوشل میڈیاپر کئی صارفین نے اس نئی جوڑی کے بارے میں مختلف دعوے کئے ،خیال رہے کہ ایلوش یادیو ایک متنازع یوٹیوبر ہیں۔ انہوں نے بگ باس او ٹی ٹی سیزن ٹو میں فتح یاب ہوکر شہرت حاصل کی۔