میری پیدائش پر خاندان میں ماتم چھا گیا تھا:ملیکہ شیراوت

میری پیدائش پر خاندان میں ماتم چھا گیا تھا:ملیکہ شیراوت

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ ملیکہ شیراوت نے کہا ہے کہ میری پیدائش پر خاندان میں ماتم چھا گیا تھا، خاندان لڑکی نہیں چاہتا تھا، جس کی وجہ سے والدہ ڈپریشن میں چلی گئیں۔

47 سالہ اداکارہ نے والدین کی طرف سے انہیں سپورٹ نہ کیے جانے کی وجہ بتائی اور کہا کہ کیونکہ میں لڑکی ہوں، اسے لیے خاندان میں امتیازی سلوک کا سامنا کیا۔ میں اپنے ماضی کو سوچ کر اداس ہوجاتی ہوں، میرے والدین مجھ میں اور میرے بھائی کے درمیان امتیاز برتتے، بچپن میں یہ بات سمجھ نہیں آتی تھی لیکن اب آتی ہے۔ لڑکا ہے تو اسے باہر بھیجو، اسے پڑھاؤ، اس پر پیسے خرچ کرو، خاندان کی ساری دولت بھی بیٹے یا پوتے کو ہی ملے گی، لڑکیوں کا کیا ہے؟ ان کی تو شادی کرنا پڑے گی، یہ ذمے داری یا بوجھ ہے۔ مجھے یہ رویہ برا لگتا تھا، ایسا صرف میرے ساتھ ہی نہیں، میرے گاؤں کی تمام ہی لڑکیوں سے یہ سلوک اورنا انصافی برتی جاتی تھی۔ میرے والدین نے مجھ بہت کچھ دیا، جس میں اچھی تعلیم بھی شامل ہے لیکن اچھے خیالات نہیں دیے، آزادی نہیں دی، بہت اچھے سے میری پرورش نہیں کی، کبھی مجھے سمجھنے کی کوشش نہیں کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں