’’کرینہ کی چھوڑی ہوئی فلم نے ایشوریا کو سپرسٹاربنایا‘‘
ممبئی (شوبز ڈیسک )بھارتی پروڈیوسر سنجے لیلا بھنسالی نے فلم ’’ہم دل دے چکے صنم ہے ‘‘کیلئے کرینہ کپور پر نظریں جمارکھی تھیں لیکن انہوں نے کام کرنے سے انکارکردیا۔۔۔
حالانکہ اس وقت ان کو بالی ووڈ میں جگہ بنانے کیلئے کسی میگا پراجیکٹ کی ضرورت تھی اوروہ سوچ رہی تھیں کہ کون سی فلم سے اپنے کیریئر کا آغاز کریں ،کرینہ کپور کی جگہ اس وقت کی مس ورلڈ ایشوریا رائے کانام فائنل ہوا اور اس فلم نے ایشوریا کو سپر سٹار بناڈالا جس کے بعدانہوں ایک عرصے تک بالی ووڈ پر راج کیا ۔کرینہ کپور نے ہریتک روشن کی پہلی فلم کہونہ پیارہے میں بھی کام کرنے سے انکار کردیا تھا اور ابھیشک بچن کی پہلی فلم رفیوجی میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا جو بہت اچھا نہیں تھا۔