شدید تنقید کے بعد بگ باس 18سے گدھا ہٹا دیا گیا
ممبئی (این این آئی)بھارت کے ریالٹی شو بگ باس 18سے شدید تنقید کے بعد گدھا ہٹا دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جانوروں کے حقوق کیلئے کام کرنیوالی تنظیم پیٹا نے باگ باس 18کے سیٹ پر گدھے کو قید رکھنے کیخلاف شو کے بنانے والوں کے خلاف شکایت درج کروائی تھی جبکہ سوشل میڈیا پر بھی لوگوں نے شدید غم وغصہ کا اظہار کیا تھا جس پر اب بگ باس 18کے منتظمین نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ گدھے سے متعلق جو تنازع پیدا ہوا اس پر افسوس ہے ، عوامی احساسات اور مطالبے کو مد نظر رکھتے ہوئے شو کے سیٹ سے گدھے کو ہٹایا جا رہا ہے ۔