پہلاشوہرمنشیات کاعادی ،تشددکرتاتھا:دانیہ انور
کراچی(شوبزڈیسک ) معروف ماڈل و اداکارہ دانیہ انور نے ایک مارننگ شو میں انکشاف کیا کہ ان کے پہلے شوہر منشیات کے عادی تھے اور۔
انہیں ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بناتے تھے ۔ وہ صرف اس لیے تشدد برداشت کرتی رہیں، کیوں کہ ان کے پاس کوئی دوسرا آپشن نہیں تھا، وہ معاشی طور پر خودمختار نہیں تھیں۔ طلاق کا فیصلہ میرے لیے مشکل تھا، لیکن مجھے اپنے کسی فیصلے پر پچھتاوا نہیں ہے ۔ جب طلاق کا فیصلہ کیا تو اپنے گھر والوں کو نہیں بتایا کہ میں طلاق لے رہی ہوں، مگر جب انہیں اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے مجھے سپورٹ کیا کہ اب میں نے ایک فیصلہ لے لیا ہے تو اس پر پوری طرح قائم رہوں۔طلاق کے بعد انہوں نے کافی عرصے تک تنہا زندگی گزاری اور والدین نے انہیں بہت سپورٹ کیا جبکہ ان کے کم عمر بچوں نے بھی انہیں دوسری شادی کرنے کا کہا۔ اداکارہ نے اعتراف کیا کہ وہ دوسری شادی سے بہت خوش ہیں۔