نامور طلبہ نواز الطاف حسین عرف طافو خان انتقال کرگئے

 نامور طلبہ نواز الطاف حسین عرف طافو خان انتقال کرگئے

لاہور(شوبزڈیسک)نامور طبلہ نواز الطاف حسین عرف طافو خان طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے۔1946 میں موسیقاروں کے گھرانے میں پیدا ہونے والے استاد طافو خان چھوٹی عمر میں ہی طبلے سے متعارف ہوئے۔

استاد طافو خان نے طبلہ پر مہارت حاصل کر رکھی تھیں۔انہوں نے گلوکار مہدی حسن، نور جہاں، غلام علی، استاد نصرت فتح علی، نصیبوں لعل، شازیہ منظور سمیت بہت سے سنگرز کے ساتھ پرفامنس کا مظاہرہ کیا،6 سے زیادہ فلموں میں بطور میوزیشن حصہ لیا، ان کا مشہور پنجابی گانا "سن وے بلوری اکھ والیاں" بہت مشہور ہوا۔ استاد طافو خان نے گلوکارہ نصیبو لال سمیت دیگر کو متعارف کروایا جبکہ غلام علی، ساحر علی بگا اور سجاد طافو ان کے قریبی رشتے دار ہیں جبکہ گلوکار طارق طافو مرحوم طافو خان کے فرزند ہیں جو میوزک کی دنیا میں اپنا نام کما رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں