بجٹ 45 کروڑ اور آمدنی صرف 60 ہزار، بھارتی فلم بری طرح فلاپ

بجٹ 45 کروڑ اور آمدنی صرف 60 ہزار، بھارتی فلم بری طرح فلاپ

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ ڈائریکٹر اجے بہل کی تھرلر فلم ’’دی لیڈی کلر‘‘ وہ بدقسمت فلم ہے جسے بھارت کی سب سے بڑی فلاپ فلم ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔

فلم دی لیڈی کلر 45 کروڑ بھارتی روپے کے بجٹ سے تیار کی گئی لیکن ریلیز پر اس فلم کو دیکھنے والے ناظرین نہ مل سکے، ریلیز کے پہلے دن بھارت بھر میں فلم کے صرف 293 ٹکٹ فروخت ہوئے، کئی چینلز پرریلیز کے بعد بھی اس کی کمائی صرف 60 ہزار روپے تک پہنچ سکی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں