فلم پشپا 2 کی سکریننگ کے موقع پر بھگدڑ سے خاتون ہلاک، بیٹا زخمی

 فلم پشپا 2 کی سکریننگ کے موقع  پر بھگدڑ سے خاتون ہلاک، بیٹا زخمی

ممبئی(شوبزڈیسک)جنوبی بھارت کے سپر سٹار اللو ارجن کی فلم پشپا 2دا رول کی سکریننگ ایک افسوسناک حادثے کے باعث مداحوں کیلئے سوگوار بن گئی۔

بدھ کی شام حیدرآباد کے ایک تھیٹر میں فلم کی نمائش کے موقع پر، اللو ارجن سمیت فلم کے اداکار سکریننگ پر پہنچے جن کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے ہزاروں مداح جمع ہوئے۔ ہجوم کے دباؤ کے باعث تھیٹر کا مرکزی دروازہ گر گیا اوربھگدڑ مچ گئی۔ جس میں 35 سالہ خاتون ہلاک جبکہ اس کا 9 سالہ بیٹا زخمی ہوگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں