بھارتی اداکارہ سپنا سنگھ کے بیٹے کی لاش کھیت سے برآمد
ممبئی (شوبزڈیسک) بھارتی ٹی وی کی مشہور اداکارہ سپنا سنگھ کے 14 سالہ بیٹے ساگر گنگوار کی کھیت سے لاش برآمد ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ساگر کی لاش اتوار کے روز عزت نگر پولیس اسٹیشن کی حدود سے برآمد ہوئی تھی، سپنا سنگھ نے بریلی میں احتجاج کیا تھا ،جس کی ویڈیو وائرل بھی ہوئیں، جس کے بعد پولیس کی جانب سے کارروائی کی یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا جبکہ پولیس نے مقتول کے دو دوستوں، انوج اور سنی، کو گرفتار کر لیا ہے۔