فلسطینی رومال کی طرز پر پینٹس بنانے پر حسن شہریار کو تنقید کا سامنا

فلسطینی رومال کی طرز پر پینٹس بنانے پر حسن شہریار کو تنقید کا سامنا

لاہور(شوبزڈیسک )مشہور ڈیزائنر حسن شہریار کو فلسطینی رومال کفیہ کی طرز پر پینٹس بنانے پرمداحوں کی ناراضی کا سامنا ہے ۔حسن شہریار نے انسٹاگرام پرویڈیو شیئر کی جس میں وہ فلسطینی رومال کفیہ کی طرز کی پینٹس پہنے دکھائی دئیے ۔

 ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین، مداحوں اور کچھ عرب افراد نے ایج ایسے وائے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ کیفیہ عربوں کے شاندار کلچر کا اہم حصہ ہے جسے وہ کندھے اور سر پر رکھتے ہیں۔

 اس مشابہت رکھنی والی پینٹس بنانا درست نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں