’’بے بی ڈرائیور‘‘کا اداکار ہڈسن میک حادثے میں چل بسا
لاس اینجلس(شوبزڈیسک)ہالی ووڈ کی مشہور ڈرامہ فلم ‘بے بی ڈرائیور’ کا ننھا اداکار ہڈسن میک 16 سال کی عمر میں ٹریفک حادثے میں چل بسا۔
امریکی میڈیا کے مطابق 16 سالہ اداکار ہڈسن میک جو 2017 کی مشہور فلم بے بی ڈرائیور میں اپنے کردار کی وجہ سے جانا جاتا تھا، 19 دسمبر کو ایک حادثے میں شدید زخمی ہونے کے بعد 21 دسمبر کو انتقال کر گیا۔ ہڈسن میک چلتی گاڑی سے گر کر زخمی ہوئے ، جس کے نتیجے میں انہیں یونیورسٹی آف الاباما ایٹ برمنگھم ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق، حادثے کے باعث انہیں شدید چوٹیں آئیں اور دوران علاج وہ چل بسے۔