انسٹاگرام انفلوئنسر سمیرن سنگھ کی پراسرار موت
ممبئی(شوبزڈیسک)مقبوضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والی معروف انسٹاگرام انفلوئنسر اور فری لانس ریڈیو جوکی سمیرن سنگھ اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئی ہیں اور پولیس نے واقعے کو ممکنہ خودکشی قرار دیا ہے۔
25 سالہ سمیرن سنگھ نے آخری بار 13 دسمبر کو انسٹاگرام پوسٹ میں کہا تھا کہ : بس ایک لڑکی، جس کی ہنسی کبھی ختم نہ ہو اور اس کا گاؤن، ساحل پر قبضہ جماتے ہوئے۔ یہ الفاظ ان کے لاکھوں مداحوں کے لیے جذباتی یادگار بن گئے ہیں۔