سلمان خان کی فلم سکندر کا ٹیزر ملتوی

سلمان خان کی فلم سکندر کا ٹیزر ملتوی

ممبئی (شوبزڈیسک )سلمان خان کی فلم سکندر کا ٹیزر ریلیز نہ ہوسکا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کی موت کی وجہ سے فلم کا ٹیزر ریلیز نہیں کیا گیا ہے ۔

 فلم کا ٹیزر اب کب سامنے آئے گا اس حوالے سے کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔علاوہ ازیں سلمان خان 59 سال کے ہوگئے ہیں،100 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کرنے والی فلمیں ہوں یا انڈسٹری میں نئے آنے والوں کی مدد کرنا، اس معاملے میں سلمان خان جیسا دوسرا کوئی نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں