ملیالم اداکار دلیپ شنکر ہوٹل کے کمرے میں مردہ پائے گئے

ملیالم اداکار دلیپ شنکر ہوٹل کے کمرے میں مردہ پائے گئے

ممبئی (شوبزڈیسک)ملیالم اداکار دلیپ شنکر اتوار کو تھروونتھپورم شہر میں واقع ایک ہوٹل کے کمرے میں مردہ پائے گئے ۔

 انکی موت کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی ہے ، مقامی میڈیا کے مطابق وہ 19 دسمبر سے اس ہوٹل میں موجود تھے ۔ ان کے ساتھی اداکار انہیں فون کر رہے تھے لیکن فون نہیں اٹھایا گیا، جس کے بعد وہ انہیں چیک کرنے آئے اور ہوٹل کے سٹاف کو بتایا، جس پر جب دروازہ کھولا گیا تو وہ کمرے میں مردہ پائے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں