شوہر کے افیئرز کا سن کر خود شادی کی اجازت دی : سلمی ظفر

شوہر کے افیئرز کا سن کر خود شادی کی اجازت دی : سلمی ظفر

کراچی(آئی این پی)سینئر اداکارہ سلمی ظفر عاصم نے انکشاف کیا ہے کہ اپنے شوہر کی دوستیاں اور افیئرز کی سن گن ملنے کے بعد انہوں نے خود شوہر کو دوسری شادی کرنے کی اجازت دی تھی۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ ان کی شادی کم عمری میں کردی گئی تھی اور ان کا شناختی کارڈ بھی شادی کے بعد بنا۔سلمی ظفر عاصم نے بتایا کہ ان کی شادی ان کی خالہ نے کروائی تھی، ان کے شوہر انتہائی اچھی شخصیت کے مالک تھے ، انہیں کبھی کوئی مسئلہ نہیں رہا۔شوہر کی دوسری شادی کے موضوع پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شوہر کے افیئرز سننے کے بعد تین مہینے رونے دھونے اور پریشانی میں گزرے لیکن سسر سے مشورہ کرنے کے بعد وہ ٹھیک ہوگئیں اور انہوں نے شوہر کو شادی کی اجازت دے دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں