بالی ووڈ میں پشپا جیسی فلم بنانے کیلئے دماغ کی کمی:کشپ

بالی ووڈ میں پشپا جیسی فلم بنانے کیلئے دماغ کی کمی:کشپ

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے مشہور اداکار انوراگ کشپ کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں پشپا جیسی فلم کو بنانے کیلئے دماغ کی کمی ہے۔

انوراگ کشپ نے ایک مرتبہ پھر ہندی فلم سازوں اور انڈسٹری کی حالت پر اپنا سخت موقف دیا ہے ۔ انوراگ نے ہندی فلمسازوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں کوئی بھی پشپا جیسی فلم نہیں بنا سکتا۔ ایک انٹرویو میں انوراگ نے کہا کہ بالی ووڈ فلمساز نہیں سمجھتے کہ فلم سازی کیا ہوتی ہے، پشپا صرف سوکمار ہی بنا سکتا ہے ۔ جنوبی بھارتی انڈسٹری میں فلم سازوں پر سرمایہ کاری کرتے ہیں اور انہیں فلمیں بنانے کے لیے بااختیار بناتے ہیں۔ یہاں ہر کوئی ایک یونیورس بنانے کی کوشش کر رہا ہے ۔فلمساز نے کہا کہ ‘کیا وہ اپنی یونیورس کو سمجھتے ہیں اور وہ اس میں کتنے معمولی ہیں؟ یہی انا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں