بے بی جان ناکام، 160 کروڑ میں بننے والی فلم 50 کروڑ بھی نہ کماسکی
ممبئی(شوبزڈیسک)نامور بھارتی اداکار ورون دھون کی 2024 کی آخری فلم ان کے لیے تباہ کن ثابت ہوئی، سلمان خان کی انٹری کے باوجود فلم مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 160 کروڑ کے بجٹ میں بننے والی یہ فلم مداحوں کو نہ بھا سکی اور ریلیز کے بعد سے اب تک صرف 47 کروڑ ہی کماسکی ہے۔ فلم نے پہلے روز صرف 12 کروڑ کی کمائی کی جو ایک بڑے انٹرٹینر کے لیے انتہائی کم سمجھا جاتا ہے۔