بچے نے میڈم نورجہاں کی غزل گا کر سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل
ممبئی(شوبزڈیسک)بھارت کے کم سن گلوکار نشانت گپتا کی گائی ہوئی غزل ‘‘نیت شوق بھر نہ جائے کہیں’’ کی وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو مسحور کردیا۔
نشانت نے اپنی انسٹاپوسٹ میں لکھا ہے کہ ‘‘نیتِ شوق، اتنی درخواستوں کے بعد۔ اصل میں نورجہاں جی اور آشا جی نے کیا شاہکار گایا ہے ۔ مجھ میں اتنی ہمت تو نہیں کہ ایسی شاہکار کوشش کروں لیکن اس میں سیکھنے کو بہت کچھ ہے ، براہ کرم میری غلطیوں کے لیے پیشگی معاف کردیں۔