سیف علی خان پر حملے کے ملزم کے فنگر پرنٹ میچ ہو گئے

سیف علی خان پر حملے کے ملزم کے فنگر پرنٹ میچ ہو گئے

ممبئی (شوبزڈیسک ) اداکار سیف علی خان پر ممبئی میں ہونے والے حملے کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی خان پر حملے کے کیس کے ملزم شریف الاسلام شہزاد کے فنگر پرنٹس گھر میں رکھی چیزوں سے لیے گئے نمونوں سے میچ ہو گئے ہیں۔ممبئی پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی ملزم کی شناخت ہوئی ہے ۔ سیف علی خان کے گھر سے متعدد نمونے اکٹھے کیے گئے تھے جنہیں فارنسک جانچ کے لیے بھیجا گیا تھا۔ جانچ کے لیے بھیجے گئے نمونوں میں سے کچھ کی رپورٹس آ چکی ہیں جن میں فنگر پرنٹ ملزم کے ریکارڈ سے میچ کر رہے ہیں مگر تاحال پولیس حتمی رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے ۔یاد رہے کہ پولیس نے بنگلہ دیش کے شہری ملزم شریف الاسلام کو گزشتہ ماہ 19 جنوری کو گرفتار کیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں