والدین سے متعلق تضحیک آمیز بیان بھارتی یوٹیوبر کو محبوبہ بھی چھوڑ گئی

ممبئی(شوبزڈیسک)بھارتی یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ کے والدین سے متعلق تضحیک آمیز اور قابل اعتراض بیان کے بعد انکی مشکل مزید بڑھ گئی۔
اسی دوران یہ خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں کہ رنویر اور ان کی گرل فرینڈ نکّی شرما کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔ اگرچہ دونوں نے کبھی اپنے تعلقات کی تصدیق نہیں کی لیکن وہ طویل عرصے سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کرتے دیکھے گئے ۔ رنویر اور نکّی نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو بھی کر دیا ہے۔