ہانیہ عامر،دلجیت دوسانجھ کی ایکساتھ فلم کرنیکی خبریں

ممبئی (این این آئی) پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ کی ایک ساتھ فلم کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔
ہانیہ عامر کی لندن کنسرٹ میں سپر سٹار دلجیت دوسانجھ کے سٹیج پر مدعو کرنے کی ویڈیو کے خوب چرچے ہوئے تھے ، اب بھارتی میڈیا پر دونوں سٹارز کی فلم کاسٹنگ کی خبروں نے سب کی توجہ سمیٹ لی ہے اور ان کے مداح دنگ رہ گئے ہیں۔پاکستان کے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی فلم سے متعلق ایک پوسٹ انسٹا گرام پر وائرل ہو رہی ہے ، پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی بالی ووڈ میں روم کوم فلم کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ اگرچہ اس منصوبے سے متعلق ابھی تک کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے ۔