اعجاز اسلم والدہ کو یاد کر کے رو پڑے

اعجاز اسلم والدہ کو یاد کر کے رو پڑے

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکار اعجاز اسلم نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں اپنی والدہ کو یاد کر کے رو پڑے۔

انہوں نے اپنی والدہ کے انتقال کے بعد کی زندگی پر کھل کر بات کی اور بتایا کہ میرے لیے میری والدہ کا انتقال ایک بہت بڑا صدمہ تھا، میں 3 ماہ کے لیے پاکستان سے باہر چلا گیا تھا کیونکہ میں ان کی یادوں سے بچنا چاہتا تھا، وہ صرف 15 دن بیمار رہیں اور پھر ہمیں چھوڑ کر چلی گئیں، میں ابھی تک اسی مرحلے میں ہوں اور انہیں بہت یاد کرتا ہوں، میرا گھر اب خالی محسوس ہوتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں